0
Monday 25 Nov 2013 10:30

کنٹرول لائن پر دیوار کی تعمیر قبول نہیں، سردار یعقوب

کنٹرول لائن پر دیوار کی تعمیر قبول نہیں، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کنٹرول لائن پر دیوار تعمیر کرنے کا مجوزہ بھارتی منصوبہ قبول نہیں کر سکتے، بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ خونیں لکیر جو کنٹرول لائن کی شکل میں قائم ہے اسے بھی ختم کیا جائے۔ کشمیری قوم کبھی بھی بھارتی عزائم کی تکمیل نہیں ہونے دے گی۔ جب تک آخری کشمیری باشندہ زندہ ہے مسئلہ کشمیر کے حل کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے باغ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ بھارت کنٹرول لائن پر دیوار بندی کر رہا ہے، یہ بھارت کی بھول ہے وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ہماری مسلح افواج بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ سردار یعقوب نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کے خلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ آزاد کشمیر میں موجودہ حکومت نے ریکارڈ تعمیروترقی کے کام شروع کروائے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 324356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش