0
Monday 25 Nov 2013 10:59

حکومت آئندہ نسلوں کی خوشحالی و ترقی کیلئے پرعزم ہے، پیر کرم علی شاہ

حکومت آئندہ نسلوں کی خوشحالی و ترقی کیلئے پرعزم ہے، پیر کرم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے گورنر پیر کرم علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ نسلوں کی خوشحالی اور ترقی کے لئے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان چین تجارتی راہداری سمیت متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔ سیکورٹی کے مسائل کے حوالے سے پیر کرم علی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ملک کی سلامتی یقینی بنانے کے لئے قربانیاں دینے سے گریز نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 324362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش