0
Thursday 29 Jul 2010 01:54

طیارہ حادثے میں کسی شخص کے بچ جانے کی اطلاع نہیں،رحمان ملک

طیارہ حادثے میں کسی شخص کے بچ جانے کی اطلاع نہیں،رحمان ملک
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں جہاز میں موجود تمام مسافر اور عملہ کے ارکان جاں بحق ہو گئے ہیں،طیارے میں سوار کوئی مسافر زندہ نہیں بچ سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے حادثے کو کسی طور پر بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔جبکہ تخریب کاری کے امکان کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،حادثے کی تحقیقات ہر پہلو سے کی جا رہی ہیں،طیارے میں سوار تمام افراد کی تفصیلات لے رہے ہیں،ریسکیو آپریشن جلد مکمل کر لیا جائیگا۔اب تک 98 فیصد ریسکیو آپریشن مکمل کیا جا چکا ہے،ریسکیو آپریشن میں دشواریوں کا سامنا ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔حادثے کا شکار افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائیگی،جس جگہ طیارہ گرا وہ نوفلائی زون ہے۔جہاز پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد کچھ ملبہ کھائی میں جاگرا۔طیارے کے ملبے سے بہت سی لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔طیارے میں یوتھ پرائم منسٹر اور کابینہ کے  6 اراکین بھی سوار تھے۔جی ایچ کیو،ایئر ڈیفنس اور نیوی نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
آج نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تخریب کاری کا امکان نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔تمام مسافروں کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اتنے بڑے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہیں،جس جگہ جہاز گرا نو فلائی زون ہے،طیارہ تین ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔
پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد طیارے کا ملبہ کھائی میں جاگرا۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ جو افراد اپنے پیاروں کیلئے اسلام آباد آنا چاہیں حکومت ان سے ہرطرح کا تعاون کرے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارہ لینڈنگ پوزیشن پر تھا،پائلٹ کو چکر لگا کر آنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

خبر کا کوڈ : 32514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش