0
Wednesday 28 Jul 2010 11:52

اسلام آباد،طیارہ حادثہ،20 لاشیں اور 9 زخمی نکال لیے گئے

اسلام آباد،طیارہ حادثہ،20 لاشیں اور 9 زخمی نکال لیے گئے
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق ترکی سے براستہ کراچی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جانے والا نجی ائیر لائن( ائیر بلو) کا طیارہ مارگلہ پہاڑیوں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔حکام کے مطابق طیارے میں 157 افراد سوار تھے۔جہاز کے ملبے سے اب تک 20 لاشیں اور 9 افراد کو زندہ حالت میں نکال لیا گیا،جبکہ جب کہ گیارہ خوش قسمت مسافر کنفرم ٹکٹ کے باوجود سوار ہونے سے رہ گئے تھے۔جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد ایئرپورٹ ہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئی ہے۔
طیارہ کراچی سے اسلام آباد کیلئے صبح سات بجکر پچاس منٹ پر روانہ ہوا تھا اور اسے نو بجکر تیس منٹ پر اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔تاہم یہ نو بجکر بائیس منٹ پر مارگلہ کی پہاڑیوں کے قریب کوہ دامن کے بائیں جانب گہرے جنگل میں جاگرا۔ذرائع کے مطابق حادثہ سے قبل طیارہ ایک بار رن وے کے اوپر سے بھی گزرا،تاہم اسے لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو پیر سوہاوا کی پہاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے دیکھا گیا،جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور گہرا دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔
ائیر بلو کے ترجمان راحیل کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ائیر بس 320 تھا اور یہ ایک نیا اور جدید طیارہ تھا،اس میں کوئی تیکنیکی خرابی نہیں تھی۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے قبل پیش آیا۔تحقیقات کے بعد ہی حادثہ کی وجوہات سامنے آئیں گی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں،تاہم دشوار گزار راستہ ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے طیارے میں سوار مسافروں میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔
حادثے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور تمام عملے کو اسپتالوں میں طلب کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عامر احمد کے مطابق اب تک تین زخمی افراد کی بھی اطلاع ہے۔انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ تک کوئی سڑک موجود نہیں،یہ ایک پتھریلا علاقہ ہے،جھاڑیوں کے باعث زمین نظر نہیں آ رہی،لہذا یہاں پیدل جانا بھی انتہائی مشکل ہے، اس تمام تر صورتحال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی امداد ممکن ہے۔امدادی ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی جائے وقوعہ پر پہنچایا جا رہا ہے اور اب تک 20 لاشیں اور9 زخمیو ں کو تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔حادثے کے شکار ہونے والے طیارے کے پائلٹ پرویز چوہدری اور منتج الدین تھے۔جبکہ ایئر ہوسٹسز میں امہ حبیبہ،حنا عثمان،جویریہ فراز اور ناہید بھٹی شامل تھیں۔ 
خبر کا کوڈ : 32418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش