0
Wednesday 27 Nov 2013 21:46

جماعت اسلامی کراچی کے مختلف زونز میں امرائے زونز کے تقرر کا اعلان کر دیا گیا

جماعت اسلامی کراچی کے مختلف زونز میں امرائے زونز کے تقرر کا اعلان کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے جماعت اسلامی کراچی کے مختلف اضلاع مقامات زون کے ارکان کی آراء کی روشنی میں اور بالائی نظم کی سفارش پر امراء زون کے تقررکی منظوری دیدی ہے، یہ تقرری یکم نومبر 2013ء سے 31 اکتوبر 2015ء تک کی مدت کیلئے ہے۔ ضلع وسطی کے دستگیر میں منیر یعقوب، گلبرک میں سعید عامر موسیٰ، لیاقت آباد میں اسحاق تیموری، ناظم آباد میں سید وجیہہ حسن، نارتھ ناظم آباد میں اویس یاسین، نارتھ کراچی میں احمر خان، نیو کراچی میں محمد احمد قاری، گڈاپ میں عرفان احمد، ضلع شرقی میں نصیر اللہ حسینی کو جمشید ٹاﺅن، ڈاکٹر عطاءالرحمن کو گلشن اقبال، چوہدری محمد اشرف کو شاہ فیصل ٹاﺅن، توفیق الدین صدیقی کو ملیر ٹاﺅن، عمران شاہد کو گلستان جوہر، عبدالعلیم بلوچ کو گڈاپ ٹاﺅن، جنید مکاتی کو سوسائٹی، مظفر اقبال کو یونیورسٹی، ضلع بن قاسم میں خلیل الرحمن کو الحدید، محمد نواز خان کو لانڈھی شرقی، جمیل الدین قریشی کو لانڈھی غربی، محمد قاسم خان کو کورنگی شرقی، سید محمد آصف علی کو کورنگی غربی، ضلع جنوبی میں طاہر اکبر کو اولڈ سٹی، ایم ایم ایوب کو لیاری، عثمان شریف کو کلفٹن، ریاض احمد عامر کو ڈیفنس، عنایت اللہ خان کو اختر کالونی اور رحیم عادل کو منظور کالونی کا امیر مقرر کیا ہے جبکہ زون گاڈرن کے نظم کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ مذکورہ بالا امرائے زون متعلقہ زون میں اجتماع ارکان یا مجلس شوری کے اجلاس میں اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 325295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش