0
Saturday 2 Nov 2013 19:36

آئندہ دو سال کے لیے جماعت اسلامی راولپنڈی کے نئے امراء کی منظوری دے دی گئی

آئندہ دو سال کے لیے جماعت اسلامی راولپنڈی کے نئے امراء کی منظوری دے دی گئی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے زونل امراء کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے آئندہ دو سال کے لیے نئے امراء کی منظوری دے دی ہے۔ نتائج کے مطابق محمد سرفرازعباسی مری حافظ مختار احمد کوٹلی ستیاں، محمد حنیف کہوٹہ، راجہ محمد عمیر گوجر خان پی پی 3، مرزا محمد منیر گوجر خان پی پی 4، ابو نوید ربانی پی پی 5 ، جاوید اقبال کلر سیداں، محمد ظفر الحسن جوئیہ پی پی 6، خواجہ وقار احمد ٹیکسلا پی پی 7، رفیق احمد واہ کینٹ پی پی 8، رضوان احمد راولپنڈی کینٹ پی پی 9، راجہ ممتاز احمد پی پی 10، محمد عثمان آکاش راولپنڈی شہرپی پی11، محمد یعقوب ملک پی پی 12، سید عزیر حامد پی پی 13 اور طارق رضا جماعت اسلامی پی پی 14 کے امیر منتخب ہوئے ہیں۔ درایں اثنا امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سجاد احمد عباسی نے تمام نو منتخب امراءکے لیے استقامت کی دعا کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد حلف اٹھاکراپنی نئی ذمہ داری کو سنبھال لیں۔
خبر کا کوڈ : 316905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش