0
Tuesday 3 Dec 2013 23:46

علامہ جلبانی کی شہادت تکفیری عناصر کی کارستانی ہے، آغا علی رضوی

علامہ جلبانی کی شہادت تکفیری عناصر کی کارستانی ہے، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے علامہ دیدار علی جلبانی اور انکے محافظ کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ دیدار علی جلبانی کی شہادت ملک بھر میں جاری دہشت گردی اور تکفیری جنایت کاریوں کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قتل کے پیچھے تکفیری عناصر کے ہاتھ ہیں، جن سے نہ کوئی محب وطن شیعہ محفوظ ہے اور نہ کوئی سنی۔ محب وطن اہل تشیع اور اہلسنت کو حب الوطنی اور باہمی اتحاد کی سزا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان محب وطن شیعہ اور سنی مکتب فکر کے لیے مقتل گاہ بن چکا ہے۔ سیکیورٹی ادارے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، موجودہ حکومت کو شہریوں کی تحفظ اور قیام امن میں اتنی دلچسپی نہیں جتنی دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ہے۔

علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ حکومت ریاستی دشمنوں اور دہشت گردوں کے خلاف اگر مخلصانہ کاروائی نہیں کرے گی تو ان کی حکومت بھی قائم نہیں رہ سکے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علامہ دیدار علی جلبانی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 327148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش