0
Wednesday 4 Dec 2013 23:14

شہید علامہ دیدار علی جلبانی اپنے آبائی گاؤں رحیم داد جلبانی میں سپرد خاک

شہید علامہ دیدار علی جلبانی اپنے آبائی گاؤں رحیم داد جلبانی میں سپرد خاک
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں دہشت گروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ دیدار علی جلبانی کی تدفین خیرپور کے قریب ان کے آبائی گاؤں رحیم داد جلبانی میں کر دی گئی۔ واقعے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔ مجلس وحدت مسلمین کے شہید رہنما علامہ دیدار علی جلبانی کی میت کراچی سے سکھر ایئر پورٹ پہنچائی گئی،جہاں سے پولیس اور رینجرز کی نفری کے ساتھ میت کو انکے آبائی گاؤں رحیم داد جلبانی روانہ کیا گیا۔ خیرپور کے قریب ان کے آبائی علاقے میں سوگ کا سماں تھا۔ نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 327501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش