0
Thursday 5 Dec 2013 12:22

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیشرفت کا امکان، وزیر پیٹرولیم وفد کے ہمراہ کل تہران جائینگے

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیشرفت کا امکان، وزیر پیٹرولیم وفد کے ہمراہ کل تہران جائینگے
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے جمہوری اسلامی ایران پر ناجائز اقتصادی پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پہلا باضابطہ مذاکراتی دور 7 دسمبر کو تہرن میں ہو گا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد مذاکرات میں شرکت کیلئے جمعہ کو ایران روانہ ہوگا۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ موجودہ حکومت کا گیس پائپ لائن منصوبہ پر مذاکرات کیلئے پہلا باضابطہ رابطہ ایران کے ساتھ ہوا ہے جس کیلئے اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دیدیا گیا ہے جس میں وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم سعید، انٹرسٹیٹ گیس سسٹم کمپنی کے ایم ڈی صولت مبین اور دیگر افسران شامل ہیں۔ مذاکرات میں ایران کے ساتھ گیس کی قیمتوں پر نظرثانی اور انجینئر پروکیورمنٹ کنٹریکٹ کی ضمانت فراہم کرنے اور دیگر تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کے تناظر میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر اہم پیشرفت متوقع ہے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی رابطہ ہوچکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر پیٹرولیم قطر کے دو رروزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ ایل پی جی منصوبے پر بات چیت کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 327584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش