0
Thursday 5 Dec 2013 18:44

سنی اتحاد کونسل کا ڈرون حملے رکوانے کیلئے اقوام متحدہ اور غیر ملکی سفیروں کو خط

سنی اتحاد کونسل کا ڈرون حملے رکوانے کیلئے اقوام متحدہ اور غیر ملکی سفیروں کو خط
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے ڈرون حملوں کے خلاف پاکستانی عوام کے احساسات، خدشات اور نقصانات کی تفصیل پر مشتمل احتجاجی خطوط اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور پاکستان میں مقیم تمام سفیروں کو ارسال کر دیئے ہیں۔ ان خطوط میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری ڈرون حملے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ ڈرون حملے عالمی قوانین اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ڈرون حملوں کے ذریعے دہشت گردوں کو کم اور بے گناہ افراد کو زیادہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔ اقوام متحدہ امریکہ کو ڈرون حملے روکنے پر مجبور کرے۔
خبر کا کوڈ : 327751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش