0
Saturday 7 Dec 2013 12:49

بلوچستان، بلدیاتی انتخابات میں پولنگ جاری

بلوچستان، بلدیاتی انتخابات میں پولنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ جاری ہے، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ یہ بلوچستان میں تاریخ کے ساتویں جبکہ جماعتی بنیادوں پر پہلے بلدیاتی انتخابات ہیں۔، انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ صوبے میں عام تعطیل ہے۔بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ضلع کونسل، یونین کونسل اور شہری علاقوں پر مشتمل انتخابی حلقوں کی تعداد 7188 ہے، مگر ان میں سے 2ہزار 527امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 513نشستیں خالی ہیں جن پرکوئی امیدوارمیدان میں نہیں، اس طرح آج 4168نشستوں پرانتخابات ہورہے ہیں،تقریبا 32لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔بلدیاتی الیکشن کے لئے صوبے میں 5ہزار 718پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 2ہزار776کو حساس ترین جبکہ 1ہزار581کو حساس قرار دیاگیاہے، پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی، بلوچستان کانسٹیبلری اور لیویز فورس کے 50ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کے 5ہزار 325اہلکار کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر فرائض کی ادائیگی کے لئے تعینات ہیں۔نواضلاع کوئٹہ ، قلات ، مستو نگ ، خضدار ،خاران ، واشک ، پنجگور ، گوادر اور کیچ کوسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حساس قرار دیاگیاہے،تاہم صوبے بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور ہرقسم کے اسلحے کی نمائش اور گاڑیوں کے کالے شیشوں پر پابندی عائد ہے۔
خبر کا کوڈ : 328208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش