0
Sunday 8 Dec 2013 23:21

تحریک انصاف نے CIA چیف کا نام ایف آئی آر میں شامل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، ہمایوں خان

تحریک انصاف نے CIA چیف کا نام ایف آئی آر میں شامل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، ہمایوں خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر ہمایوں خان سواتی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں نیٹو سپلائی کے بند ہونے سے کئی سیاسی جماعتوں کے پیٹ میں مروڑ پیدا ہو چکی ہے اور وہ امریکا سے نمک حلالی کی خاطر عمران خان اور خیبر پختونخواہ حکومت پر بلاوجہ تنقید کر کے اپنے آقاﺅں کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں، جس کی تحریک انصاف بھر پور مذمت کرتی ہے اور ایسے مفاد پرست سیاسی عناصروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ ڈالروں کے پجاری سیاسی جماعتوں نے اپنی گھٹیا حرکتیں بند نہ کی تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں۔ تحریک انصاف کے نوجوان کارکنان اینٹ کا جواب پتھر سے دینا اچھی طرح جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ واقع شیر شاہ میں پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے درجنوں کارکنان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ہمایوں خان سواتی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت محب وطن اور دلیر ہے، اس لئے آج پوری قوم کی نظریں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی غیرت پر کسی طور پر بھی آنچ نہیں آنے دیگی، اس لئے پاکستانی قوم نے ایک غیرت مند لیڈر کو اپنے قائد کی صورت میں پسند کیا ہے۔ ہمایوں خان سواتی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے CIA کے چیف کا نام ایف آئی آر میں شامل کرکے غیرت مند قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 328576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش