0
Wednesday 11 Dec 2013 18:50

پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت، اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب

پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت، اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب
اسلام ٹائمز۔ پشاورہائیکورٹ نے صوبے کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونیوالے افراد سے متعلق کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان سے 14جنوری تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس فصیح الملک اور جسٹس مس مسرت ہلالی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے 425لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پرڈپٹی اٹارنی جنرل مزمل خان نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالہ سے حکومت نے جو ٹاسک فورس بنائی ہے وہ لاپتہ افراد کے حوالہ سے سروے کررہی ہے اور لاپتہ افراد کی لسٹیں تیار کی جارہی ہیں فاضل جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لاپتہ افراد کی لسٹ مرتب کرکے عدالت میں پیش کی جائے تاکہ حفاظتی سنٹروں میں موجود افراد کے نام لاپتہ افراد کے کیسز سے نکال دئیے جائیں اوروہ لوگ جو حفاظتی سنٹروں میں موجود نہیں ہیں ان کی بازیابی کیلئے کیسز کی سماعت کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 329680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش