0
Wednesday 11 Dec 2013 20:31

سید حسن نصراللہ آئندہ ہفتے صیہونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کی نئی پالیسی کا اعلان کرینگے

سید حسن نصراللہ آئندہ ہفتے صیہونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کی نئی پالیسی کا اعلان کرینگے
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ اپنے آئندہ خطاب میں صیہونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کی نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ حزب اللہ کے ایک قریبی ذرائع نے لبنانی اخبار "الجمھوریہ" کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ آئندہ ہفتے اتوار کے دن حزب اللہ کے اعلٰی کمانڈر "شہید حسان اللقیس" کی یاد میں منعقدہ تقریب میں اس عظیم کمانڈر کی شہادت کے بعد صیہونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کی نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ حزب اللہ کے اعلٰی کمانڈر "حسان اللقیس" کو تین دسمبر کو بیروت میں ان کے گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں اس قتل کا اصلی ذمہ دار صیہونی دشمن کو قرار دیا تھا، جس نے بارہا "حسان اللقیس" کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ یہاں پر اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ و صیہونی حکومت کی جاسوسی کی تنظیم موساد نے اشارتاً اس قتل کا اعتراف کرلیا ہے، لیکن صیہونی حکومت حزب اللہ کے انتقام کے ڈر سے ماضی کی مانند، اس دہشتگردانہ اقدام میں اپنے ملوث ہونے کو مسترد کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 329752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش