0
Wednesday 11 Dec 2013 22:08

کفر کے فتوے لگانے والی فیکٹریاں نفرتوں کو جنم دے رہی ہیں، اظہار بخاری

کفر کے فتوے لگانے والی فیکٹریاں نفرتوں کو جنم دے رہی ہیں، اظہار بخاری
اسلام ٹائمز۔ جامع مسجد گلریز راولپنڈی کے جید علماء کرام کا اجلاس ہوا، جس میں علامہ پیر سید اظہار بخاری، مفتی محمد اسماعیل طورو، مولانا سعید سرور، مولانا عبدالظاھر فاروقی اور کشیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہاہے کہ علماء کا کام راستہ دیکھانا، ھدایت دینا نہ دینا خدا تعالی کام ہے۔ کاغذوں کو نہیں، انسانوں کو مسلمان بنانے کی ضرورت ہے پاکستان کو فساد نہیں، اتحاد کی ضرورت ہے۔ علماء کرام اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیں۔ اسلامی مسالک کا اتحاد ہی غیر مذاھب کا فساد ختم کر سکتا ہے۔ کفر کے فتوے لگانے والی فیکٹریاں نفرتوں کو جنم دے رہی ہیں۔ اسلام کی تسبیح کے بکھرے موتی متحد ہو جائیں۔ ورنہ دھشتگردی کا عفریت ہم سب کو نگل جائے گا۔ مفتی محمد اسماعیل طور ونے کہاعالم کُفر مسلمانوں کے اخلاق، تہذیب، اور مذہبی روایات کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

عالم اسلام کا اتحاد واتفاق ایٹم بم سے زیادہ پاور فُل ہے۔ یہ انسانیت کو مارتا نہیں بچاتا ہے ۔امت مسلمہ کو اپنی خوبصورت روایات کو بچانے کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔ مولانا سعید سرور، مولانا عبد الظاھر فاروقی نے کہا حضور کریم ﷺ نے پتھر کھانے کے باوجود امت کی ھدیت کیلیے دعا کی طاقت استعمال کی، اگر نبی پاکﷺ بد دعا کرتے تو امت قوم نوح کی طرح صفحہ ہستی سے مٹ جاتی۔ آج ساری دنیا معترف ہے، کہ رہبر انسانیت پیغمبر اسلام ﷺ ہی وہ واحد قائد ہیں۔ کہ جن کی تعلیمات کا تاریخ انسانی پر سب سے زیادہ اثر ہوا۔ لہذابگڑتی ہوئی انسانیت کو راہ راست پر لانے کیلیے نظام مصطفی ﷺ کی ضرورت ہے۔ پوری کائنات سے دھشتگردی ختم کرنے کا فارمولاقرآن و صاحب قرآن ﷺ کی سیرت میں موجود ہے ۔امت کا شیرازہ مجتمع کرنے کے لیے وسیع تر سطح پر اتفاق واتحاد کی فضاء ہموار کر نا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ تاکہ کوئی دھشتگرد ہماری امن کوششوں کو آگ نہ لگا سکے۔
خبر کا کوڈ : 329758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش