0
Wednesday 11 Dec 2013 19:57

تکفیری ٹولہ امریکہ اور اسرائیل کی ایماء پر امت مسلمہ میں اختلاف پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے، ضمیر جعفری

تکفیری ٹولہ امریکہ اور اسرائیل کی ایماء پر امت مسلمہ میں اختلاف پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے، ضمیر جعفری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر ضمیر علی جعفری نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایماء پر تکفیری ٹولہ امت مسلمہ میں اختلاف و انتشار پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے، انسانیت کی نجات تعلیمات امام حسین (ع) پر عمل پیرا ہونے میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ سالانہ ’’یوم حسین (ع)‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یومِ حسین (ع) منانے کا مقصد پیغمبر (ص) کی سنّت کو زندہ کرنا ہے۔ اس کا مقصد وصیت حضرت امام حسین (ع) پر عمل کرتے ہوئے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے ذریعے یزیدِ وقت کے خلاف لوگوں کی بیداری اور اتفاق و اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا اور تعلیم کے ذریعے اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک کربلا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ آئین زندگی ہے اور ہر دور کے مسلمانوں کے تمام مسائل اور عصر حاضر میں مسلمانوں کی بدحالی کی وجہ تحریک کربلا اور مقصد کربلا سے دوری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک مسلمانان عالم تعصب کی عینک اتار کر نظریہ حسینیت پر متفق نہیں ہوتے اس وقت تک استعمار کے تسلط سے نکلنا ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ : 329718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش