0
Friday 13 Dec 2013 21:06

دہشت گردی کے متعلق سینیٹ میں رضا ربانی کا 52 سوالات پر مشتمل سوالنامہ

دہشت گردی کے متعلق سینیٹ میں رضا ربانی کا 52 سوالات پر مشتمل سوالنامہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر رضا ربانی نے 52 سوالات پر مشتمل سوالنامہ پیش کرتے ہوئے حکومت سے استفسار کیا ہے کہ وہ بتائے کہ طالبان سے مذاکرات کس نتیجہ پر پہنچے اور طالبان کے کن کن گروپوں سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ نیٹو سپلائی کی بندش کے معاملے پر بھی ایوان کو صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔ جمعرات کو سینٹ کے اجلاس کے دوران خارجہ پالیسی، افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی، ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے معاملے پر تحریک پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکہ، افغانستان سے ایساف فوجوں کی واپسی کے حوالے سے بہت اہم واقعات حال ہی میں رونما ہوئے ہیں جن کے حوالے سے ایوان کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں 52 سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے ایوان میں ان سوالوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرصے سے حکومت کی خارجہ پالیسی ایوان کے لئے معمہ بنی ہوئی ہے تاحال ایوان کو وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ایوان کو بتایا جائے کہ طالبان سے مذاکرات کس نتیجہ پر پہنچے ہیں اور طالبان کے کن کن گروپوں سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بندش کے معاملے پر بھی ایوان کو صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 330341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش