0
Sunday 15 Dec 2013 02:13

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آئی جی موٹروے پولیس کی تنزلی کیخلاف درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آئی جی موٹروے پولیس کی تنزلی کیخلاف درخواست مسترد کردی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آئی جی موٹروے پولیس ظفرعباس لک کی تنزلی کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ظفر عباس لک کی تنزلی کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ظفر عباس لک تنزلی کے خلاف فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے رجوع کریں۔ نواز شریف کی عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کا اشتہار دینے پر سابق آئی جی موٹر وے پولیس کی تنزلی کر دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 330714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش