0
Monday 16 Dec 2013 10:53

لاہور،علامہ ناصر عباس کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور،علامہ ناصر عباس کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ علامہ ناصر عباس کے قتل کا مقدمہ لاہور کے تھانہ گارڈن ٹاوٴن میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ علامہ ناصر عباس کے ڈرائیور منور عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جو 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ عزاداری کونسل کے نائب صدر علامہ ناصر عباس کو لاہور کے علاقے گارڈن ٹائون میں کینال روڈ پر گزشتہ شب اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ شادمان کے قومی مرکز میں مجلس عزا پڑھ کر واپس اپنے گھر جوہر ٹائون جا رہے تھے۔ علامہ ناصر عباس مسلم ٹائون انڈر پاس کے قریب پہنچے تھے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، گولیاں ان کی گردن کندھے اور سر پر لگیں، ڈرائیور گاڑی بھگا کر ہسپتال لے گیا تاہم وہ جان بر نہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 331039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش