0
Monday 16 Dec 2013 11:41

علامہ ناصر عباس کی نماز جنازہ دوپہر 2 بجے گورنر ہائوس کے باہر ادا کی جائیگی

علامہ ناصر عباس کی نماز جنازہ دوپہر 2 بجے گورنر ہائوس کے باہر ادا کی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ عزاداری کونسل پنجاب کے نائب صدر اور ممتاز ذاکر اہل بیت علامہ ناصر عباس آف ملتان کی نماز جنازہ آج دوپہر دو بجے گورنر ہائوس کے باہر ادا کی جائے گی۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق علامہ ناصر عباس کی میت کا پوسٹ مارٹم ہوگیا ہے اور ان کے قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نماز جنازہ ٹھیک دو بجے ادا کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے بھی آئی جی پنجاب پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلٰی نے ہدایت کی ہے کہ علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 331044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش