0
Monday 16 Dec 2013 11:13

پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے علامہ ناصر عباس کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے دیدی

پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے علامہ ناصر عباس کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے دیدی
اسلام ٹائمز۔ عزاداری کونسل پاکستان مرکزی کے رہنما علامہ ناصر عباس آف ملتان کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں افراد کا گورنر ہاوٴس کے باہر دھرنا جاری ہے۔ پولیس کے مطابق علامہ ناصر عباس کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال پہنچ گئی ہے جہاں پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد بھی گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا جاری رہے گا۔ مظاہرین گزشتہ شب سے میت کے ساتھ گورنر ہاوٴس کے باہر دھرنا دیے بیٹھے ہیں، شدید سردی کے باوجود مظاہرین کے حوصلے بلند ہیں۔ دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بھی کثیر تعداد شامل ہے، اس وقت دھرنے کے شرکا سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ ہمدانی خطاب کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب حکومت سے اب کوئی مطالبہ نہیں کریں گے، ہمارے اس رویے کو پنجاب حکومت نے بزدلی سے تعبیر کیا ہے لیکن ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہماری درس گاہ کربلا ہے اور کربلا موت سے نہ ڈرنے کا سبق دیتی ہے۔ علامہ ہمدانی نے کہا کہ پولیس رانا ثنااللہ کے ایما پر شیعہ علما کو سکیورٹی نہیں فراہم کر رہی جس وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔
خبر کا کوڈ : 331040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش