0
Wednesday 18 Dec 2013 12:32

ملتان، شہید ناصر عباس کے بہیمانہ قتل کی عدالتی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں، ایس یو سی

ملتان، شہید ناصر عباس کے بہیمانہ قتل کی عدالتی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں، ایس یو سی
اسلام ٹائمز: حکومت معروف ذاکر ملک ناصر عباس شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دے کر نشان عبرت بنائے، تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکے۔ شہید ملک ناصر عباس کے بہیمانہ قتل کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں اور ایک عدالتی کمیشن بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی رہنما چوہدری فدا حسین گھلوی نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بشارت قریشی، صوبائی رہنما قیصر عباس دادوآنہ، ضلعی صدر سید مجاہد عباس گردیزی، تحصیل صدر علامہ سید کاشف طہور نقوی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی ملتان کے ضلعی صدر سید مجاہد عباس گردیزی نے کہا کہ حکومت محب وطن اور بے گناہ پاکستانیوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کرے، دہشت گردوں کے پشت پناہ رانا ثناءاللہ کو فی الفور برطرف کیا جائے، ہم نے پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی پاکستان کو بچائیں گے، ہم پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، قربانیوں سے حسینیت کا راستی نہیں روکا جاسکتا، قربانیاں مشن حسینیت کو تقویت پہنچاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 331733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش