0
Wednesday 18 Dec 2013 12:23

مجرموں اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے، علامہ واحدی

مجرموں اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے، علامہ واحدی
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایس یو سی علامہ عارف واحدی نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔ راولپنڈی سانحہ کے بعد انتظامیہ کی مسلسل یک طرفہ کارروائیاں جاری ہیں، سانحہ کے اصل مجرموں کو نظر انداز کرکے ان کو کھلی چھٹی دے دی گئی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام مسالک کے علماء کرام و خطباء کو چاہیے کہ وہ جمعہ کے موقع پر محبت، اخوت، اتحاد و وحدت کو اپنے خطابات میں موضوع سخن بنائیں، تاکہ ملک میں بعض تخریب کار عناصر و تکفیری گروہ کی جانب سے فرقہ واریت پھیلانے کی مذموم سازش کو ناکام بنایا جاسکے، حالانکہ تمام مسالک کے رہنما و علماء فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس ملک میں شیعہ سنی کی کوئی لڑائی نہیں ہے، اگر ریاستی ادارے، انتظامیہ اور حکمران بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں تو ملک میں امن برقرار رکھنا آسان ہو جائیگا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ غیر ملکی اشاروں پر قرآنی حکام پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے پھانسی کی سزا کو روکنا الٰہی قانون سے جنگ کرنے کے مترادف ہے۔ جسکی وجہ سے شرپسندی میں اضافہ ہو رہا ہے، سزائے موت کو قرآنی احکام کے مطابق بحال کیا جائے۔ مجرموں اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے تو ملک میں امن و امان قائم ہو سکتا ہے۔ یورپی اشاروں پر ملک میں پھانسی کے قوانین پر عملدرآمد روک کر ملک کو تباہی کی طرف تیزی سے لے جایا جا رہا ہے۔ ہمارے داخلی و خارجی دشمن ملک میں امن قائم نہیں دیکھنا چاہتے، جب تک ملک کے تمام سنجیدہ طبقات ملک میں امن قائم کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہونگے اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ علامہ عارف حسین واحدی صاحب نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے جلوس پورے ملک میں انتہائی باوقار مذہبی جذبے اور بھرپور قوت سے نکالے جائیں، ہم کہیں بھی کسی بھی جلوس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریںگے، کیونکہ عزاداری سیدالشہداء علیہ السلام ہمارا آئینی حق ہے اور شہریوں کی آزادیوں کا مسئلہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 331728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش