0
Sunday 22 Dec 2013 12:01

عالمی عدالت میں کشن گنگا پروجیکٹ پر فیصلہ، بھارت کو ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی ہدایت

عالمی عدالت میں کشن گنگا پروجیکٹ پر فیصلہ، بھارت کو ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے عالمی عدالت میں ’’کشن گنگا ڈیم‘‘ کا کیس جیت لیا ہے پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت میں ڈیم کے ڈیزائن پر اعتراض کیا تھا جسے تسلیم کرتے ہوئے عدالت نے ڈیزائن تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے، بھارت کو کشمیر میں دریائے جہلم پر ڈیم تعمیر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے مگر بھارت اس ڈیم کا آدھا پانی پاکستان کو دینے کا پابند ہوگا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر میں متنازعہ کشن گنگا بجلی گھر پر عالمی ثالثی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی، پاکستانی حکام نے ڈیم کے ڈیزائن پر اعتراض کرتے ہوئے پانی کے بہاؤ سے متعلق تکنیکی اعداد و شمار عدالت میں جمع کرائے تھے، کشن گنگا مقدمے میں انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ اور غیر ملکی وکلاء جیمز کرافورڈ، وان لو ای اور سیمپسن وڈز ورتھ نے دلائل پیش کئے، انہوں نے وادی کشمیر میں بانڈی پورہ کے قریب دریائے کشن گنگا کا رخ موڑنے اور پاور ہاؤس کے گیٹ نچلی سطح پر نصب کرنے کو معاہدہ سندھ طاس کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے منصوبہ ختم یا اس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، ان کا موقف تھا کہ اس منصوبے سے پاکستان کا نیلم جہلم بجلی گھر تیس فیصد پیداوار اور وادی نیلم کا ایک حصہ دو ہزار کیوسک پانی سے ہمیشہ کیلئے محروم ہو جائے گا، سماعت کے دوران پاکستان کے اس اعتراض کو درست مان لیا گیا تھا کہ پن بجلی گھر کے پانی کے ذخیرے کا جو ڈیزائن بھارت نے تیار کیا ہے، اس سے پاکستان کی طرف پانی کے بہاو پر اثر پڑے گا۔

عدالت نے کشن کنگا پروجیکٹ کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے لیکن اس میں پاکستان کے اعتراضات کے پیشِ نظر اس کے ڈیزائن میں تبدیلی کرنا ہوگی اور عدالت آئندہ مہینوں میں یہ بھی طے کرے گی کہ بھارت کو پانی کا کم سے کم کتنا بہاؤ رکھنا لازمی ہوگا، فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت ڈیم میں پانی انتہائی نچلی سطح پرنہیں لے جا سکے گا، عدالت نے 9 ماہ کی سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا ہے، پاکستان نے ڈیم کے ڈیزائن پر اعتراض کیا تھا اور 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی حکومت کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا، انڈس واٹر کمیشن حکام کے مطابق بھارت اس ڈیم پر 330 میگاواٹ پن بجلی کا منصوبہ تعمیر کررہا ہے، اس منصوبے سے پاکستان میں زیر تعمیر 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم پن بجلی کے منصوبہ متاثر ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشن گنگا بجلی گھر کا تنازع 18 سال پرانا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ثالثی عدالت کے فیصلے سے بھارت کے بہت سے مجوزہ بجلی گھروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی ہو جائے گا جن کی وہ پاکستانی دریاؤں جہلم، چناب اور سندھ پر منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 333034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش