0
Monday 23 Dec 2013 10:19

پشاور، تحریک انصاف کے ڈرون حملوں کے خلاف جاری دھرنے کو ایک ماہ مکمل

پشاور، تحریک انصاف کے ڈرون حملوں کے خلاف جاری دھرنے کو ایک ماہ مکمل
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کے خلاف جاری دھرنے کو ایک ماہ پورا ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز حلقہ پی کے ٹو پشاور کے کارکنان نے حیات آباد ٹول پلازہ دھرنا کیمپ میں ڈیوٹی دی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔ کارکنان حسب معمول کیمپ آرگنائزر میجر (ر) فیاض خلیل کی قیادت میں دھرنا کیمپ میں موجود رہے اور افغانستان جانے والی بڑی گاڑیوں کے کاغذات کی چیکنگ بھی جاری رکھی۔ اس موقع پر کارکنان سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیمپ آرگنائزر میجر (ر) فیاض خلیل نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کا جذبہ قابل تحسین ہے آج دھرنے کو ایک مہینہ پورا ہوگیا ہے لیکن کارکنان کا عزم غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سالوں تک بھی دھرنا دینا پڑے تو پیچھے نہیں ہٹیںگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں جبکہ یہ بین الاقوامی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 333292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش