0
Tuesday 24 Dec 2013 16:01

کراچی، بم دھماکوں اور دستی بم حملے میں 3 افراد جاں بحق 15 سے زائد زخمی

کراچی، بم دھماکوں اور دستی بم حملے میں 3 افراد جاں بحق 15 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں نے کراچی کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا ہے، مختلف علاقوں میں تین بم دھماکوں اور دستی بم حملے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے۔ کراچی میں سخت سکیورٹی کے باوجود ایم اے جناح روڈ پر کیپری سینما کے قریب بجلی کے ایک کٹے پول میں دھماکہ ہوا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس مقام سے چہلم امام حسین (ع) کے مرکزی جلوس کو گزرنا ہے، ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے بتایا کہ پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا جانے والا دھماکہ ڈرانے اور خوف و ہراس پھیلانے کے لئے کیا گیا۔ اورنگی ٹاؤن دس نمبر میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد فٹ پاتھ کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے گزرنے والی ایک ریسکیو گاڑی کو نقصان پہنچا، واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں تیرہ سالہ بچہ بھی شامل ہے جبکہ تین رضاکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں دھماکوں میں ڈیڑھ سے دو کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ قصبہ کالونی ڈھائی نمبر پر دستی بم حملے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
 

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں چہلم امام حسین کے موقع پر تین بم دھماکوں میں تین افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ پہلا دھماکہ ایم اے جناح روڈ پر اور دوسرا اورنگی ٹاون میں ہوا۔ قصبہ کالونی می دستی بم حملے سے تین افراد زخمی ہوئے۔ ایم اے جناح روڈ کیپری سینما کے قریب اس وقت دھماکہ ہوا جب نشتر پارک میں جاری مجلس اختتامی مراحل میں تھی اور جلوس کے شرکاء کے لیے علی رضا امام بارگاہ کے سامنے نماز ظہرین کے لیے صفیں بچھائی جا رہی تھیں۔ دھماکہ کی آواز دور تک سنی گئی، اور مجلس میں شریک عزاداروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جلوس کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔ کچھ دیر بعد ہی اورنگی ٹاون دس نمبر میں بھی یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے، جسکے باعث تین افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کے مطابق دونوں دھماکے پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کے گئے اور ان کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ ایس پی اورنگی ٹاون کے مطابق علاقے میں ہونے والا پہلا دھماکہ ہلکی نوعیت کا جبکہ دوسرا شدید تھا۔ کچھ دیر بعد ہی اورنگی ٹاون قبضہ کالونی میں ایک دستی بم حملہ بھی کیا گیا۔ جس میں تین افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منقتل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 333782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش