0
Tuesday 24 Dec 2013 01:21

کراچی، چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا

کراچی، چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چہلم حضرت امام حسین (ع) کے موقع پر جلوسوں، مرکزی جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس نے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔ پلان کے تحت مختلف سیکیورٹی سیکٹرز قائم کیے گئے ہیں اور ہر سیکیورٹی سیکٹر کا نگراں ایس پی رینک کا افسر ہوگا جبکہ ہر سیکیورٹی سیکٹر کو سب سیکٹرز میں بھی تقسیم کرکے ایس ڈی پی اوز کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسین (ع) کے موقع پر پولیس نے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا، جلوسوں، مرکزی جلوس اور مجالس کے سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ اور مزید ضروری احکامات جاری کرنے کے عمل کو سی پی او میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم اور میڈیا مانیٹرنگ سیل پر اے آئی جی آپریشن سندھ جملہ امور کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ کی وصولی اور بعد ازاں ضروری پولیس اقدامات کو بھی انتہائی مربوط بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے تمام اضلاع کے پولیس افسران، ڈویژنل ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سیکیورٹی فرائض پر مامور افسران و جوانوں کو باقاعدہ بریفنگ کے علاوہ متعلقہ ایس ایچ اوز کو بائی نیم ڈپلائمنٹ کی وقتاً فوقتاً چیکنگ اور علاقوں میں مسلسل موجودگی کا بھی پابند بنایا جائے۔
 
کراچی پولیس نے سیکیورٹی پلان کو مختلف سیکیورٹی سیکٹرز میں تقسیم کیا ہے اور ہر ایک سیکیورٹی سیکٹر کا نگراں ایس پی رینک کے پولیس افسر کو بنایا گیا ہے، ہر سیکیورٹی سیکٹر کو سب سیکٹرز میں تقسیم کرکے ایس ڈی پی اوز کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں سے مستقل رابطے بھی برقرار رکھے جائیں گے، کراچی پولیس کے مطابق سیکیورٹی اقدامات کے تحت پولیس کمانڈوز بھی فرائض انجام دیں گے، مرکزی جلوس کے روٹس پر منتخب کردہ بلند عمارتوں پر روف ٹاپ ڈپلائمنٹ کے ساتھ ساتھ نشتر پارک کے اطراف میں واچ ٹاورز سے بھی نگرانی کے عمل کو موثر بنایا جائے گا، سیکیورٹی پلان کے تحت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پر تمام احکامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کی ذمے داری عائد کی گئی ہے اور بالخصوص مرکزی جلوس کے روٹس پر بند کی جانے والی گلیوں پر تعینات اہلکاروں کو ان کی ذمے داریوں سے باقاعدہ آگاہ کریں گے، سیکیورٹی پلان کے مطابق قیام امن کے لیے متعلقہ ضلعی، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ایچ اوز اور علماء، مذہبی قائدین کے ساتھ مربوط رابطوں کو یقینی بنائیں گے، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ٹریفک کی روانی کے ضمن میں ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈپلائمنٹ کو یقینی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 333650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش