0
Thursday 26 Dec 2013 21:50

سندھ میں بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اکبر گجر

سندھ میں بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اکبر گجر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، حکمران جماعت سیاسی مفادات کے لئے صوبے کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہی ہے جبکہ مخصوص اہداف کا تعین پہلے ہی کر چکی ہے۔ سندھ میں ماضی کا کھیل دہرانے سے جمہوری عمل کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی جس کے لئے سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلعی سطح تک کمیٹیوں کے اراکین کی فہرست اخبارات کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ حکمران جماعت اور اس کے اتحادی اپنے اہداف پہلے ہی طے کر چکے ہیں اور صوبے کی بقیہ جماعتوں کے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں، ہماری جماعت بلدیاتی انتخابات کو سندھ کی خوشحالی اور امن کے قیام کی ضمانت بنانے کیلئے اس میں حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے التوا کے ہر منصوبے کے خلاف مزاحمت کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 334577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش