0
Saturday 28 Dec 2013 18:14

سندھ، بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے کوآرڈی نیشن کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ

سندھ، بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے کوآرڈی نیشن کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے 18 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے پرامن ماحول میں انعقاد کیلئے ضلعی سطح پر 28 کوآرڈی نیشن کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کے انچارج متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرز/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ہوں گے۔ ان کوآرڈی نیشن کمیٹیوں میں الیکشن کمیشن، ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، بلدیاتی اداروں، محکمہ صحت سمیت دیگر اہم محکموں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کمیٹیاں انتخابات کے موقع پر اپنے اپنے ضلع میں یونین کمیٹیوں کی سطح پر امن و امان، بلدیاتی امور سمیت دیگر اہم مسائل کے حل کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گی اور یہ کمیٹیاں شفاف اور پرامن ماحول میں انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سندھ حکومت کے تعاون سے اقدامات کریں گی۔ ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشاورت سے 14 جنوری تک سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی جائے گی اور ہر ضلع میں ان رابطہ کار کمیٹیوں کے کنٹرول رومز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں قائم کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 335122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش