0
Monday 30 Dec 2013 18:55
سچا مسلمان انتہا پسند نہیں ہوتا

موجودہ حکمران دہشتگردی کا علاج کرنیکی صلاحیت نہیں رکھتے، صاحبزادہ حامد رضا

فورسز پر حملے کرنیوالوں کو پھول پیش نہیں کئے جاسکتے
موجودہ حکمران دہشتگردی کا علاج کرنیکی صلاحیت نہیں رکھتے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کو زرپرست نہیں وطن پرست حکمرانوں کی ضرورت ہے۔ عوام کی مایوسی آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔ حکمران خونی انقلاب کے قدموں کی چاپ سنیں۔ فورسز پر حملے کرنے والوں کو پھول پیش نہیں کئے جاسکتے۔ پرامن انقلابِ نظامِ مصطفٰی کے لیے قوم کو متحد اور منظم کریں گے اور مساجد و مدارس کو انقلاب کے مورچے بنائیں گے۔ نوجوانوں کو قرضے نہیں روزگار دیا جائے۔ سچا مسلمان انتہا پسند نہیں ہوتا۔ اسلام انتہا پسندی کی بجائے محبت، رواداری اور امن کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر سیّد محمد اقبال شاہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمران فرعون بن چکے ہیں، منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والے حکمرانوں کو عوامی مشکلات کا احساس نہیں، بے لگام لوڈشیڈنگ اور کمر توڑ مہنگائی نے عوام کو ذلت اور اذیت سے دوچار کر رکھا ہے، عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے آئین کے آرٹیکل 38 پر عمل کیا جائے اور عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، حکومت کے خلاف اٹھنے والی ہر مزاحمتی آواز کے ساتھ اپنی آواز ملائیں گے اور عوامی حقوق کیلئے شروع ہونے والی ہر تحریک کا ساتھ دیں گے۔ عوام حکمرانوں کے دعووں اور وعدوں سے تنگ آگئی ہے۔ موجودہ حکمران دہشت گردی کا علاج کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، چوری کے مینڈیٹ والے حکمران عوام کو کچھ نہیں دے سکتے، پاکستان دہشت گردی کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ عوام کو امن، انصاف اور روزگار فراہم کیا جائے۔ پاکستان میں جمہوریت کے روپ میں بدترین آمریت مسلط ہے۔
خبر کا کوڈ : 335737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش