0
Sunday 29 Dec 2013 18:40
امریکہ اور طالبان کا ایجنڈا مسترد کرتے ہیں

پاک ایران گیس منصوبے کو سردخانے میں ڈالنا افسوسناک ہے، صاحبزادہ حامد رضا

بیگناہوں کا خون بہانے والوں کو فدائین قرار دینے والے ملک سے غداری کر رہے ہیں
پاک ایران گیس منصوبے کو سردخانے میں ڈالنا افسوسناک ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ 5 جنوری کے کنونشن میں پاکستان کو امن کا چمن بنانے کا عہد کریں گے، اسلام آباد میں ہونے والے کنونشن میں شہداء کے ورثاء حکمرانوں سے قصاص طلب کریں گے اور اپنے پیاروں کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔ سنی اتحاد کونسل 6 ماہ کی ناقص حکومتی کارکردگی پر حقائق نامہ شائع کرے گی، کراچی میں علامہ مرزا یوسف کی گاڑی پر حملہ قابل مذمت ہے۔ امریکہ اور طالبان کا ایجنڈا مسترد کرتے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل اہل حق کا نمائندہ پلیٹ فارم ہے۔ اہلسنّت کے حقوق و مفادات کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ ہم نے غلامئ رسول میں جینے مرنے کا عہد کر رکھا ہے۔ حکومت ملک و قوم کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے فیصلہ کن قدم اٹھائے، وزراء کے مہنگائی کے خلاف مہنگے دورے عوام کو مہنگے پڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاک ایران گیس منصوبے کو سرد خانے میں ڈالنا افسوسناک ہے۔ دہشت گردی سے نجات کے لیے وسیع تر قومی اتحاد ناگزیر ہے۔ نظام بدلے گا تو پاکستان بدلے گا۔ بنگلہ دیش کی پاکستان مخالفت کے پیچھے بھارت کھڑا ہے۔ اہلسنّت کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا راستہ روکیں گے۔ 2013ء حکومت کی ناکامیوں کا سال ثابت ہوا اور 2014ء پاکستان کے لیے نئی آزمائشوں کا پیغام لا رہا ہے۔ بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو فدائین قرار دینے والے ملک سے غداری کر رہے ہیں۔ انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے نفرتیں مٹانے اور محبتیں بڑھانے کی ضرورت ہے۔ توانائی بحران، سٹریٹ کرائم اور بھتہ مافیا کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ صدر مملکت اپنے خصوصی صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ممتاز حسین قادری کی سزائے موت ختم کرنے کا اعلان کریں اور عظیم عاشقِ رسول کو فی الفور باعزت رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 335431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش