0
Wednesday 1 Jan 2014 19:09

گلگت بلتستان کے طالبعلوں کے مسائل سندھ حکومت ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی، قائم علیشاہ

گلگت بلتستان کے طالبعلوں کے مسائل سندھ حکومت ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی، قائم علیشاہ
اسلام ٹائمز۔  وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سندھ میں زیر تعلیم طالبعلموں کے مسائل سندھ حکومت ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی، گلگت بلتستان کے ہونہار طالب علموں کیلئے شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج میں مختص سیٹوں کو برقرار رکھا جائیگا اور حکومت سندھ کراچی میں گلگت بلتستان ہاوس کے قیام کیلئے زمین کی فراہمی کو یقینی بنائیگی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے وزیراعلٰی ہاوس سندھ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے صوبہ سندھ میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طالبعلموں کے مسائل سے آگاہ کیا اور صوبہ سندھ میں رہنے والے گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعلٰی سندھ نے وزیراعلٰی گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ سندھ میں رہنے والے گلگت بلتستان کے لوگوں کے مسائل حل کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے سندھ حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیگی۔
خبر کا کوڈ : 336393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش