0
Saturday 4 Jan 2014 15:43

اہلسنت والجماعت کے عہدیداران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اہلسنت والجماعت کے عہدیداران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ اہلسنت والجماعت کے مقتول عہدیداران کی جناح ایونیو پر نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ اہلسنت والجماعت کے دونوں رہنماؤں مفتی منیر معاویہ اور ذمہ دار اسد محمود کو گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ مرکز میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ نماز جنازہ کے بعد دونوں راہنماؤں کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے۔ کالعدم جماعت کے رہنماوں نے گذشتہ روز اپنے مقتول رہنماؤں کی نماز جنازہ اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر ادا کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم آج نماز جنازہ جناح ایونیو پر ادا کی گئی۔ شرکاء نے بعد میں کچھ دیر کیلئے دھرنا بھی دیا۔
خبر کا کوڈ : 337408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش