0
Saturday 4 Jan 2014 21:44

شہید کبھی مرتا نہیں، ٹانک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، علامہ رمضان توقیر

شہید کبھی مرتا نہیں، ٹانک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ٹانک میں شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں وہ شہداء کے گھروں میں گئے اور ان کے خانوادوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ علامہ رمضان توقیر نے جامع مسجد میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہید اور شہادت کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا شہید کبھی مرتا نہیں۔ جب تک شہید کے نظریہ پر عمل ہوتا رہے گا، شہید زندہ رہے گا۔ اس کے نظریہ پر عمل ہی زندگی کی علامت ہے۔ دوران خطاب انھوں نے کہا پورا ملک دہشت گردی کی دلدل میں پھنس چکا ہے، بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ملت جعفریہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومتیں اس دہشت گردی کو ختم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ شہداء ٹانک اور دیگر شہداء کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور شہداء کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 337556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش