0
Sunday 5 Jan 2014 10:20

دہلی کے نومنتخب وزیراعلیٰ کجروال وعدوں کو ترجیح دیں، عمر عبداللہ

دہلی کے نومنتخب وزیراعلیٰ کجروال وعدوں کو ترجیح دیں، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے دِلّی کے ہم منصب اروند کجروال کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری معاملات کی بجائے انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو ترجیح دیں، کجروال کی طرف سے حکومتی بنگلہ میں رہنے سے انکار پر ردعمل ظاہر کرتے عمر عبداللہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ شیلہ ڈکشت کے خلاف لوگوں نے اس کے بنگلے کی وجہ سے ووٹ ڈالا، اس لئے ضروری ہے کہ غیر ضروری معاملوں کی بجائے اہم معاملات کو ترجیح دی جائے، عمرعبداللہ نے میڈیا کو بھی بتایا کہ وہ کجروال کو اپنا کام کاج کرنے دیں، انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اس بات کی شکایت نہیں ہوگی کہ اروند کجروال سرکاری بنگلے میں کیوں رہ رہے ہیں، یہ خبر ملنے کے بعد کہ اروند کجروال کو بھگوان داس روڑ دہلی میں پانچ کمروں والے دو بنگلے دئے گئے ہیں جن میں سے ایک اُن کے پرائیویٹ دفتر کے طور استعمال ہوگا، کجروال کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کجروال نے میڈیا کو بتایا کہا کہ وہ پانچ کمروں والے بنگلے میں نہیں رہ رہے ہیں بلکہ انہوں نے پہلے ہی کہا ہے کہ ان کیلئے کہیں چھوٹا فلیٹ دیکھا جائے تب تک وہ اپنی ذاتی رہائش گاہ غازی آباد میں ہی رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 337628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش