0
Monday 6 Jan 2014 21:17

جے یو آئی 26 جنوری کو خیبر پختونخوا حکومت کی ناقص کارکردگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کریگی

جے یو آئی 26 جنوری کو خیبر پختونخوا حکومت کی ناقص کارکردگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کریگی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا حکومت کی ناقص کارکردگی کے خلاف 26 جنوری کو جی ٹی روڈ پشاور پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی مغرب پرستی، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، قتل و غارت، مہنگائی، فحاشی و عریانی اور اسلام دشمن این جی اوز کے خلاف جمعیت علمائے اسلام احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا نے حکومت کی ناقص کارکردگی، مہنگائی اور فحاشی و عریانی سمیت دیگر معاملات پر خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے خلاف 26 جنوری بروز اتوار صبح دس بجے جی ٹی روڈ پشاور پر مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے اور خطاب فرمائیں گے۔ جمعیت علمائے اسلام کے مطابق موجودہ صوبائی حکومت مغربی تہذیب، فحاشی و عریانی کی دلدادہ ہے۔ صوبے کو اسلام دشمن این جی اوز، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، قتل و غارت اور مہنگائی سے پاک کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 338171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش