0
Monday 6 Jan 2014 23:30

9 جنوری کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تاریخ کا حتمی فیصلہ ہوگا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

9 جنوری کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تاریخ کا حتمی فیصلہ ہوگا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس 9 جنوری کو طلب کرلیا ہے، جس میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تاریخ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کا امن تباہ کرنے والے جان لیں کہ موجودہ صوبائی حکومت نے یہاں کے عوام کو امن دینے کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں امن و سکون ہو، چادر و چار دیواری کا تحفظ بحال ہو۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے مزید کہا کہ ہم نے بلوچ مزاحمت کاروں سے صوبے میں امن کیلئے صرف اپیلیں کی ہے، ان سے مذاکرات کے لئے ابھی تک کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہوئے۔ وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ 9 جنوری کو بلوچستان کابینہ کے اہم اجلاس میں صوبائی وزراء اور مشیروں کی سکیورٹی اور تنخواہوں کے حوالے سے بھی فیصلے کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ 12 جنوری کو اسلام آباد میں صوبے کی مختلف جماعتوں کے دھرنے کے حوالے سے آج گورنر بلوچستان سے ملاقات کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ آمریت سے جمہوریت بہت بہتر ہے۔ میں سیاست دانوں اور عوام سے کہوں گا، کہ وہ مارشل لاء کیلئے دعا نہ کریں۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی در محمد ناصر بلوچستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری نصیب اللہ بازئی بھی موجود تھے۔

خبر کا کوڈ : 338217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش