0
Saturday 30 Nov 2013 23:08

بلوچستان حکومت کا بلوچ قوم پرستوں سے دوبارہ رابطے شروع کرنیکا فیصلہ

بلوچستان حکومت کا بلوچ قوم پرستوں سے دوبارہ رابطے شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ دو روزہ دورے پر جمعہ کے روز کوئٹہ سے کراچی پہنچ گئے۔ وزیراعلٰی بلوچستان کے میڈیا ایڈوائزر اور پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابقہ رکن صوبائی اسمبلی میر جان بلیدی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے بلوچ قوم پرستوں سے دوبارہ رابطوں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، توقع ہے کہ وہ جلد ہی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلٰی، سابق وزیراعلٰی اور بزرگ سیاستدان سردار عطاءاللہ مینگل سمیت دیگر بلوچ قوم پرستوں سے ملاقاتیں کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی بلوچستان کی کوشش ہے کہ دسمبر میں اے پی سی بلوچستان میں بلائی جائے تاکہ اس میں بلوچستان کا مسئلہ پیش کیا جا سکے اور تمام سیاستدانوں کو چاہے ان کا تعلق پارلیمنٹ سے ہے یا نہیں ہے، ان کو آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو کیا جائے اور اس کانفرنس میں ایک جرگہ تشکیل دیا جائے، وہ ناراض قوم پرست جو اس وقت ملک میں یا ملک سے باہر موجود ہیں، ان سے رابطہ قائم کیا جائے تاکہ بلوچستان کے مسئلے کو حل کیا جا سکے۔

خبر کا کوڈ : 326206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش