0
Monday 13 Jan 2014 20:45

پشاور، ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی

پشاور، ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گزشتہ روز ہلاک ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں مشتاق کی جنازہ گاہ کے قریب آج صبح ایک ریمورٹ کنٹرول دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے ایک نواحی علاقے بڈھ بیر سلیمان خیل میں اے این پی کے رہنما میاں مشتاق کی نمازِ جنازہ کے لئے سیکیورٹی انتظامات کیے جارہے تھے اور اس کے لئے پولیس موبائل میں واک تھرو گیٹ لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں اس کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔ میاں مشتاق کو اتوار کے روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔ اس واقعہ میں ان کے دو ساتھی بھی ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ مقتول میاں مشتاق کی نمازہ جنازہ آج دوپہر 2 بجے ادا کی جا ئے گی۔ ڈی ایس پی بڈھ بیر فضل واحد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ دھماکے میں 2 سے ڈھائی کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور اب تک 10 سے 15 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور علاقے کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 340727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش