0
Thursday 16 Jan 2014 23:31

طالبان کیجانب سے پشاور دھماکے کی مذمت اچھی بات ہے، پرویز رشید

طالبان کیجانب سے پشاور دھماکے کی مذمت اچھی بات ہے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے پشاور دھماکے کی مذمت اچھی بات ہے۔ وہ مذمت کرتے ہیں تو دھماکوں سے بھی گریز کریں۔ امید ہے طالبان آئندہ بھی ایسا کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے پیچھے کون ہے۔ سب کو مل کر پتہ لگانا ہوگا۔ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات نے خورشید شاہ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی کہ وہ طالبان مذاکرات میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایک مزید سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کچھ غیر ملکی مصروفیات ہیں جس کے بعد مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 341861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش