0
Saturday 18 Jan 2014 23:45

بلتستان میں جشن میلاد اور ہفتہ وحدت نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے

بلتستان میں جشن میلاد اور ہفتہ وحدت نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح بلتستان ڈویژن کے دونوں اضلاع، اسکردو اور گنگچھے میں جشن میلاد محمد مصطفیٰ (ص) اور ہفتہ وحدت نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام امام بارگاہوں میں عید کی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے، سڑکوں اور شاہراہوں کو جھنڈیوں اور بینرز سے سجایا گیا ہے جبکہ اہم عبادت گاہوں اور عمارتوں میں بجلی کے قمقے سے روشن کئے گئے ہیں۔ دن کے وقت جشن میلاد کے حوالے سے ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ یوم ولادت سرور کونین حضرت محمد مصطفٰی (ص) کے سلسلے مرکزی اجتماع کل جامع مسجد اسکردو میں ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 342600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش