0
Saturday 18 Jan 2014 21:53

رسول خدا (ص) کی ذات نقطہ وحدت و اشتراک ہے، اطہر عمران طاہر

رسول خدا (ص) کی ذات نقطہ وحدت و اشتراک ہے، اطہر عمران طاہر
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے رسول اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کے پرمسرت  موقع پر تمام  عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربیع الاول میں میلاد مسعود کے جلوسوں میں شیعہ سنی اتحاد نے تکفیوں کو تنہا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی کامیابی وحدت و اتحاد میں مضمر ہے، اسی لیے یہ ضروری ہے کہ ہمیں اپنے مشترکات پر متحد ہو کر پاکستان اور اسلام کی بقا کیلئے عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رسول خدا (ص) کی ذات نقظہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے، انکی ذات کسی خاص مکتب، مسلک، قوم اور نسل کیلئے نہیں بلکہ عالم بشریت کیلئے باعث رحمت و ہدایت ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کے بیدار غیور و بلند ہمت نوجوان وحدت کے حقیقی علمبردار ہیں، مسلم جوانوں نے خود کو دشمن کے ہر جال سے محفوظ رکھا ہے۔ مرکزی صدر نے کہا شیعہ سنی مسلمانوں کے اتحاد سے پاکستان کو مشکلات کے چنگل سے نکالا جاسکتا ہے، انبیاء کرام (ع) کی سیرت پر عمل پیراء ہوتے ہوئے تمام عالم اسلام پرچم توحید کے سائے تلے اکٹھے ہو کر استعماری قوتوں سے نبردآزما ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 342580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش