0
Sunday 19 Jan 2014 23:34
بزدل حکمران دہشتگردوں کے سامنے بے بس ہیں

تحریک انصاف عوام سے زیادہ دہشتگردوں کی ترجمان نظر آتی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

تحریک انصاف عوام سے زیادہ دہشتگردوں کی ترجمان نظر آتی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں المصطفٰی اسلامک یونیورسٹی اینڈ ایجوکیشنل ویلیج کا سنگِ بنیاد اور تعمیراتی پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ المصطفٰی اسلامک یونیورسٹی علاقے کی ترقی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی جانب ایک اچھا قدم اور نیک کاوش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ملک سے فاسد نظام کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزدل حکمران دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہیں، کراچی کے بعد پنجاب میں بھی دہشت گردوں کا جادو سر چڑھ کر بولنا شروع ہوگیا ہے، عمران خان اور نواز شریف نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ تحریک انصاف عوام سے زیادہ دہشتگردوں کے ترجمانی کرتی نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران طالبان کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے اس کینسر کو ملک کے طول و عرض میں پھیلا رہے ہیں، وطن عزیز کے غیور اور محب وطن عوام دہشت گرد اور اُن کی حامی قوتوں کو پاک سرزمین پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تکفیری فرقہ واریت پھیلانے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں، تکفیریوں اور شدت پسندوں کے مدارس دہشتگردی کی فیکٹریاں ہیں، جہاں بھی کوئی خودکش حملہ آور پکڑا جاتا ہے تو وہ کسی نہ کسی تکفیری مدرسے کا طالبعلم نکلتا ہے۔ انہوں نے کراچی میں ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ بنوں میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے اور نوجوانوں کی شہادتوں پر ظالمان کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہداء کے قاتلوں سے مذاکرات کی باتیں شہداء کے خون سے غداری ہے۔ انہوں نے بنوں میں شہید ہونیوالے سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے باوفا بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اس ملک دشمن گروہ کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان کریں۔
خبر کا کوڈ : 342847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش