0
Wednesday 22 Jan 2014 07:28

امریکہ مسلمانوں کے لئے دوغلا معیار رکھتا ہے، مشاہد حسین سید

امریکہ مسلمانوں کے لئے دوغلا معیار رکھتا ہے، مشاہد حسین سید
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید نے ٹوئٹر پر امریکی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا مسلمانوں کے لئے دوغلا معیار ہے۔ اپنے ٹوئیٹ میں مشاہد حسین نے کہا کہ مجھ سے سوال کیا گیا کہ امریکہ میں فوجی بغاو ت کیوں نہیں ہوتی۔ اس کے جواب میں انہوں نے شہرہ آفاق لطیفہ شیئر کیاکہ امریکہ میں فوجی بغاوت نہ ہونے کی وجہ واشنگٹن میں امریکی سفارت خانے کا نہ ہونا ہے۔ ایک دوسرے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ بی بی سی ٹیلی ویژن کے ایک ٹاک شو میں ایک بھارتی جنرل پھٹ پڑا کہ آپ کا ایٹم بم اسلامی ہے۔ میں جواب دیا کہ مجھے معلوم نہیں کہ بموں کے بھی مذہب ہوتے ہیں۔ کیا انڈیا کا بم سبزی خور ہے۔
خبر کا کوڈ : 343651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش