0
Thursday 23 Jan 2014 08:12

دھماکوں سے ڈر کر مذاکرات نہیں کریں گے، طالبان کے خلاف آپریشن کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

دھماکوں سے ڈر کر مذاکرات نہیں کریں گے، طالبان کے خلاف آپریشن کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے طالبان سے مذاکرات کی بجائے آپریشن کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، دہشگردوں کے خلاف بڑی کارروائیوں کے بعد اگر ان کی طرف سے مذاکرات کے لئے رابطہ کیا گیا تو مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف کے درمیان منگل کو ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کو گرین سگنل دے دیا گیا۔ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز پر بنوں میں حملے اور راولپنڈی میں خودکش دھماکہ کے بعد بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں بھی اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، دھماکوں سے ڈر کر مذاکرات نہیں کریں گے، پاک فوج اور دیگر فورسز شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں مزید بڑی کارروائیاں کریں گی، مولانا سمیع الحق صر ف چند گروپس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کے 21 مختلف گروپس ہیں، جن میں تمام مذاکرات کے حق میں نہیں، دوسری طرف وفاقی حکومت کے ایک اہم رکن کے مطابق حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا تھا، اس حوالہ سے سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا جانا تھا، تاہم دہشت گردوں کی جانب سے اچانک کارروائیوں کے بعد آرمی چیف کا آگاہ کر دیا گیا کہ فورسز کے ذریعہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائیوں کا آغاز کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 344037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش