0
Friday 24 Jan 2014 22:40

بانیان پاکستان کی اولادوں پر وطن کی سرزمین تنگ ہوتی جا رہی ہے، منظور پروانہ

بانیان پاکستان کی اولادوں پر وطن کی سرزمین تنگ ہوتی جا رہی ہے، منظور پروانہ
اسلام ٹائمز۔ امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی منظور پروانہ نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی کا تسلسل ہے، حکومت پاکستان اپنے شہریوں اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، بلوچستان میں ہزارہ برادری کی ٹارگیٹ کلنگ ایک خطرناک سازشی منصوبے کا حصہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار  انہوں نے شہدائے مستونگ کے لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی مسلک اور ادارہ محفوظ نہیں، تاہم ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی انتہائی سنگین صورت حال اختیار کر گئی ہے۔ بلوچستان میں لاکھوں سکیورٹی اور حساس اداروں کی موجودگی کے باوجود ہزارہ برادری پر ٹارگیٹڈ خودکش حملے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور اب تک ہزاروں خاندان بلوچستان سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔ پاکستان کو بنایا تھا اور بچائیں گے کا نعرہ لگانے والوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بانیان پاکستان کے اولادوں پر وطن کی سرزمین تنگ ہوتی جا رہی ہے۔

منظور پروانہ نے کہا کہ حکومت ہزارہ کمیونٹی کے مطالبات کو من و عن تسلیم کرتے ہوئے ان کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات عمل میں لائیں، دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کر کے ریاستی باشندوں کو خود کش حملہ آوروں سے نجات دلائیں۔
خبر کا کوڈ : 344635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش