0
Monday 27 Jan 2014 21:41

اسلام میں آزادی کی تصور یہ ہے کہ صرف ایک خدائے بزرگ و برتر کی بندگی کی جائے، تحریک حریت

اسلام میں آزادی کی تصور یہ ہے کہ صرف ایک خدائے بزرگ و برتر کی بندگی کی جائے، تحریک حریت
اسلام ٹائمز۔ تحریک حریت جموں و کشمیر کے شعبہ دعوت و تبلیغ کے لیڈر حافظ بشیر احمد فاروقی نے کہا ہے کہ اسلام میں آزادی کی تصور یہ ہے کہ صرف ایک خدائے بزرگ و برتر کی بندگی کی جائے اور اسی کے دئے ہوئے نظام زندگی جو قرآن مقدس اور جناب محمد الرسول اللہ (ص) کے اُسوہ حسنہ کی شکل میں ہمارے پاس موجود ہے کے تحت صرف اُسی ایک اﷲ کی حاکمیت کو قبول کیا جائے اور دنیا میں قائم تمام دیگر نظام ہائے زندگی چاہے وہ سوشلزم، سیکیولرازم، کمیونزم، سرمایہ دارانہ نظام یا نام نہاد جمہوری نظام کی صورت میں ہوں کو رد کیا جانا چاہیے، حافظ احمد نے آج اولڈ برزلہ کی جامع مسجد میں نماز مغرب کے بعد ایک سیرتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُمّتِ مسلمہ جس کو دنیا میں تاقیامت اسلام کے عدل و انصاف والے دین کی اقامت اور غلبے کا کام سونپا گیا تھا، مسلمانوں نے خود غیر ﷲ کی حاکمیت قبول کرکے اپنا سب کچھ یعنی حکومت، سیاست، تہذیب، تمدن، کلچر، تعلیم، معاشرت اور معیشت تک باطل نظریات کے حوالے کردیا ہے اور دنیا میں کسی بھی جگہ یہاں تک کہ مسلم ممالک میں بھی اس دین اسلام کے بجائے سیکیولر یا سوشلسٹ لوگوں کے ہاتھوں میں زمامِ اقتدار ہے اور دین کو زیادہ سے زیادہ عبادات تک محدود کردیا گیا ہے، اس پر اور ظلم یہ ہے کہ ان عبادات سے بھی اب مسلم عوام اعراض کر رہے ہیں اور لہو و لہب کی طرف زیادہ تر راغب ہیں ان سب باتوں کا نتیجہ یہ ہے کہ ساری مسلم مملکتوں میں امن کی صورتحال مفقود ہے اور ہر جگہ فساد ہی فساد ہے۔ حافظ بشیر احمد نے کہا کہ صرف اسوہ حسنہ رسول ﷲ پر عمل کرکے ہی ایک صالح نظام کو ممکن بناکر ہی ہم آزادی کی اصلی نعمتوں سے سرفراز ہوسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 345590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش