0
Saturday 1 Feb 2014 19:41

کراچی، سہراب گوٹھ میں رینجرز کا سرچ آپریشن، متعدد مشتبہ افراد گرفتار

کراچی، سہراب گوٹھ میں رینجرز کا سرچ آپریشن، متعدد مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن کے دوران رینجرز نے سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائر میں سرچ آپرشن کے دوران 300 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ہفتہ کے روز رینجرز اہلکاروں کی بھاری نفری نے جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر الآصف اسکوائر میں سرچ آپریشن کیا، کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کیا گیا تھا جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل کی گئی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے بڑی تعداد اسلحہ، دستی بم اور گولا بارود برآمد کیا گیا ہے۔ گھر گھر تلاشی کے دوران رینجرز نے 300 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 36 اقسام کے ہتھیار برآمد کر لئے تاہم تفتیش پر 12 افراد کو گرفتار کرکے دیگر کو رہا کر دیا گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے شہر میں جرائم پیشہ افراد اور شدت پسندوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کے سرچ آپریشن میں تیزی آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 347448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش