0
Sunday 2 Feb 2014 18:42
عوام کو بیوقوف بنانیوالے ملک اور اسلام کے خیرخواہ نہیں

طالبان نے کمیٹی منتخب کرکے اپنے حامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، علامہ یوسف اعوان

طالبان نے کمیٹی منتخب کرکے اپنے حامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، علامہ یوسف اعوان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی علماء و مشائخ ونگ پنجاب کے صدر و رُکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ طالبان کیجانب سے بنائی گئی 5 رکنی کمیٹی میں جن سیاست دانوں کے چہرے سامنے آئے ہیں وہ طالبان کے حامی اور ان کی جماعتوں میں ہم آہنگی موجود ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو سیاسی جماعتوں کی بھی حمایت حاصل ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کو نشانہ بنانیوالے طالبان کا یقین اور رابطہ جن سیاسی قوتوں سے ہے، وہ سامنے آگئی ہیں اور اب عوام سب سمجھ جائیں گے کیونکہ بلاول بھٹو زرداری کے اس حوالے سے خدشات سچے ثابت ہوگئے ہیں اور سب واضح ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بیوقوف بنانیوالے ملک اور اسلام کے خیرخواہ نہیں اور دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گردی کا کوئی مذہب اور ملک نہیں، اس لئے ریاست کیخلاف آواز بلند کرنیوالوں کو جو سزا دی جاتی ہے اِن کو بھی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی دھجیاں اُڑانے والوں کیساتھ مذاکرات کئے جا رہے ہیں تو جیلوں میں جو قیدی ہیں، اُن سے بھی مذاکرات کئے جائیں یہ تو آئین پاکستان اور قانون کی دھجیاں خود اُڑائی جا رہی ہیں، حکومت وقت اس قابل نہیں کہ ملک میں حکومت کرسکے اور اس صورتحال میں دیگر سیاسی طالبان حامی سامنے آگئے ہیں، اب فیصلہ عوام کا ہے۔
خبر کا کوڈ : 347728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش