0
Sunday 2 Feb 2014 16:40

طالبان نے تنظیم سے باہر لوگوں کے نام کیوں دیئے، مولانا فضل الرحمن

طالبان نے تنظیم سے باہر لوگوں کے نام کیوں دیئے، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن  کا کہنا تھا کہ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد دنیا میں اپنا تسلط جمانے کے لئے امریکا کا اپنا ایجنڈا ہے، جنگ ہماری ضرورت نہیں یہ امریکا اور مغرب کی ضرورت ہے، موجودہ صورت حال 2001 کے بعد غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آج دنیا میں جو خونریزی ہو رہی ہے اس کا ذمہ دار امریکا اور پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دار پرویز مشرف ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان جسے حکومت نے کالعدم قرار دے رکھا ہے اسکی اپنی ایک پہچان ہے، کیا طالبان اپنی تنظیم سے باہر سے بھی نام لے سکتے ہیں، اس پر بھی غور کرنا ہو گا، اس کے علاوہ طے شدہ امور سے ہٹ کر عوام کو سرپرائز دیئے جا رہے ہیں، جرگہ جسے طالبان، قبائلی عوام اور تمام سیاستدانوں کی بھی حمایت حاصل کی ہے اسے کیوں نظرانداز کیا جارہا ہے، ان تمام امور پر پارٹی سطح پر غور کے لئے کل مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جس کام کا آغاز نیک نیتی سے کیا جائے اسے اسی نیت کے ساتھ انجام تک پہنچانا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران آپریشن کی باتیں نہیں ہونی چاہئے اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی سے پہلے زبان بندی بھی ہونی چاہئے، انہوں نے کہا کہ ہم سفارتی ذرائع کے ذریعے امریکا کو یہ باور کرا سکتے ہیں کہ وہ پاکستان کے اندر مفاہتمی عمل کو سبوتاڑ نہ کرے۔ اس سے قبل امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعے مفاہمتی عمل کوسبوتاژ کر چکا ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پشاور سے نیٹو سپلائی نہیں بند نہیں، نیٹو سپلائی کو دو سپاہیوں کے ذریعے روکا جا سکتا ہے اور صوبائی حکومت خود بھی آگے نہیں آرہی بلکہ کارکنوں کو دھرنے پر بٹھا دیا گیا ہے، غور طلب بات ہے کہ امریکا پاکستان کو دھمکی دے رہا ہے کہ اگر نیٹو سپلائی بند ہوئی تو وہ امداد روک دے گا لیکن جو راستہ روک رہا ہے اسے امریکا امداد دے رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 347701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش